عوام تھنہ منڈی ایک گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور

0
0

لفٹ سسٹم کو جلد بحال کئے جانے کی مانگ
عمران خان

تھنہ منڈی؍؍عوام تھنہ منڈی کو گذشتہ چھ برسوں سے ایک گندے نالے کا پانی مہیا کرایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سیاسی لیڈر و چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر نے کہا کہ قصبہ تھنہ منڈی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے سال 2005 /2006 میں 2 کروڑ بہتر لاکھ روپیہ فراہم کیا گیا تھا۔میر نے محکمہ صحت عامہ پر الزام عائید کرتے ہوئے کہا کہ اس پیسے کا صحیح استعمال نہ ہو کر عوام تھنہ منڈی کو الال کے ایک گندے نالے سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے جو پانی تھنہ منڈی کی تمام مساجد۔مدارس ۔سکولوں و آرمی کو دیا جا رہا ہے۔ جس میں مویشیوں کا گوبر کیڑے مکوڑے وغیرہ کے علاوہ مقامی لوگ اسی مقام پر نہاتے اور کپڑے وغیرہ بھی دھوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھنہ منڈی کہ ڈھنڈ علاقہ سے لفٹ کے ذریعہ پانی بھاٹی دہار سپلائی کیا جاتا تھا۔گذشتہ چھ برس سے یہ لفٹ سسٹم بند پڑا ہے جس وجہ سے تمام مشنری خراب ہو چکی ہے جبکہ محکمہ کو سالانہ لاکھوں روپے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اندیشہ ہے کہ عوام تھنہ منڈی بڑی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔میر کا کہنا ہے کے اگر اس بارے متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو مطلعہ کیا جاتا ہے تو انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔جبکہ ملازمین مسلسل من مانی اور ہڑ دھرمی پر تلے ہوئے ہیں۔میر نے محکمہ و انتظامیہ خاص کر ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری راجیش کمار شون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسطرف خصوصی توجہ دیں تاکہ غریب عوام کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا