ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایات پر ایس ڈی ایم دفتر سرنکوٹ میں

0
0

تحصیل انتظامیہ کی معززین شہر یوں بیوپار منڈل وعلماء وآئمہ مسجد کے ساتھ اہم میٹنگ
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍کوڈ 19 سے حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے ہدایات موجب تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ایس ڈی ایم دفتر سرنکوٹ میں معزز شہریوں بیوپامنڈل علماء وآئمہ مساجد میٹنگ طب کی گئی جس میں اعلیٰ حکام کے حکمنامہ کے تحت رات کا کیرفیو نافظ العمل کرنے اور دن میں جملہ حفاظتی تدابیر اپنانے خصوصاً ماسک کااستعمال اور سماجی فاصلہ برقرا رکھنے کی تلقین کی گئی وہیں رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بجلی پانی اور بازار اشیائے خودنی واشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس پر ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد سلیم قریشی ایس ڈی پی او عبدالخالق چوہدری بلاک میڈیکل آفیسر ذوالفقار احمد چوہری نے یاد دیانی کروائی کہ بجلی وپانی کے محکمہ جات کے متعلقہ افسران سے رابطہ کرکے اس پریشانی کا فوری ازلہ کیا جائے گا اور سرنکوٹ بازار میں دکاندار وں کو ریٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا