والد کے انتقال پر روشنی فاؤنڈیشن بانہال اور ریڈ کراس سوسائٹی بانہال کا اظہار تعزیت
ملک شاکر
بانہال؍؍بانہال کے علاقہ تانترے پورہ سے تعلق رکھنے والے شخص الحمدللہ نجات دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ۔اس جبر کے سنتے ہی بانہال میں ان کے ساتھیوں، رشتے داروں اور جاننے والوں کے علاوہ رضاکار انجمنوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی وفات کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی گاؤں پہنچے جہاں ان کے جنازے اور تدفین کے عمل میں شریک ہوئے۔مرح۔مرحوم ریڈ کراس سوسائٹی بانہال کے ایک رضاکار فرید احمد نجار کے والد تھے اور مرحوم کا نماز جنازہ اور تدفین کا عمل انکے آبائی گاؤں تانترے پورہ میں انجام دیا گیا۔اس موقع پر روشنی فاؤنڈیشن بانہال اور ریڈ کراس سوسائٹی بانہال کا ایک وفد ان کے گھر انکے غم میں شریک ہوئے اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی۔