مشکور احمد
رام بن؍؍مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد رمضان نائیک جو رواں ماہ کی 15 اور 16 تاریخ کی درمیانی رات داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ,علاقہ نیل کے لئے بہت بڑا نقصان ہے مرحوم علاقہ نیل کی سرکردہ شخصیات میں ایک تھے اور اپنے انفردادی تشخص کے لئے عوامی حلقوں میں کافی معروف تھے۔ حالات و واقعات کی روح تک پہنچنا انکی ہمہ گیر شخصیت کا ایک خاصہ تھا اور سیاسی خدمات میں حصہ لینا انکی عملی زندگی کی مخصوص پہچان تھی۔ آداب زندگی کو شریعت سے بہت حد تک مانوس کیا ہوا تھا۔صوم و صلات کے پابند اور دستار و گفتار بہت حد تک انکی ایمانی کیفیت کی تصدیق کے لئے محکم ثبوت تھے۔ مجموعی طور ایک اچھے انسان تھے اور تا دم آخر ہواس خمسہ پے مکمل قابو تھا۔ہر خاص و عام سے قریب رہنا انکی ایک اچھی عادت تھی اور اس گئے گذرے دور میں ایسا افراد کا وجود ایک کرامت سے کم نہیں۔ اللہ رب العزت مرحوم کی روح کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور تمام لغزشوں سے در گذر فرمائے۔آمین۔ اللہ رب العزت عامتہ المسلمین کے ساتھ بھی رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اورپسماندگان کو اللہ صبر و تحمل کے ساتھ ساتھ بہتر نعم البدل نصیب کرے۔آمین۔