مزید06 کووِڈ مریضوںکی وفات ،1516نئے مثبت معاملات

0
0

جموں،سرینگر،بارہمولہ ،بڈگام ،ریاسی اورکٹھوعہ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع
اضافی بندشوں یاجزوقتی لاک ڈائون کی بازگشت،سبھی6اضلاع پرحکام کی کڑی نظر
لازوال ڈیسک

جموں/سرینگر؍؍پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1516نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے748کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 768کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,48,208تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 06 کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 02کاتعلق صوبہ جموں اور 04کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کی دوسری کئی ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کی طرح ہی جموں وکشمیرمیں بھی کوروناوائرس کی دوسری لہر خطرناک رُخ اختیار کرچکی ہے ،اوریہاں یکم مارچ سے 18اپریل 2021کی شام تک کورونا کے 15 ہزار271نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران کورونا وائرس میں مبتلاء59مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ہے ۔حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1516نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے748کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 768کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,48,208تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 06 کووِڈ مریضوںکی وفات ہوئی ہیں جن میں 02کاتعلق صوبہ جموں اور 04کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,48,208معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے12,164سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,33,981اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد2,063تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,297کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور766کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید813فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے207اَفراداور کشمیر صوبے کے606افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 67,94,193ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  19؍ اپریل 2021ء؁کی شام تک 66,45,985نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک16,77,798افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں70,442اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں۔12,164اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,28,080اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب14,65,049اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں383نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے35,073معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے4,151سرگرم معاملات ہیں ۔30,435مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج355مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ487 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد10,571ہوئی ہیںجن میں سے 1079سرگرم معاملات ہیں اور184مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 9,308صحتیاب ہوئے ہیں۔اُدھرضلع  بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 9,024ہوئی ہیں(آج46نئے معاملات سمیت )جن میں سے 483سرگرم معاملات ہیں اور 8,418صحتیاب ہوئے ہیں(آج 42مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ123کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 6,190معاملات درج کئے گئے ہیں اور263سرگرم معاملات ہیں اور5,828صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 99کی موت واقع ہوئی ہے۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے6,380معاملات کی تصدیق ہوئی ہے(آج29نئے معاملات سمیت  ) جن میں سے318سرگرم معاملات ہیں اور94مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 5,968صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع  اننت  ناگ میں 5,652مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں337سرگرم ہیں۔ 5,214شفایاب ہوئے ہیں اور101موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  با نڈ ی پورہ میں اب تک5,018مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے155سرگرم معاملات ہیں ۔4,800مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 63کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,951معاملات سامنے آئے ہیں جن میں183سرگرم معاملات ہیںاور 4,719 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 49کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع  کولگام میں3,235مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں289سرگرم معاملات ہیںاور 2,889صحتیاب ہوئے ہیں اور57کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع  شوپیان میں 2,762مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں93سرگرم ہیں اور 2,629صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح   جموں میں وائر س کے 29,240مثبت معاملات پائے گئے ہیں(451نئے معاملات سمیت ) جن میں2,928سرگرم معاملات ہیںاور25,911صحت یاب ہوئے ہیںاور401کی موت واقع ہوئی ہے ۔  اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 5,261ہوئی ہیںجن میں سے250معاملات سرگرم ہیں۔4,953اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ58کی موت واقع ہوئی ہے۔  راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک4,118 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے200معاملات سرگرم ہیں اور3,862اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ56کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  ڈ وڈ ہ میں3,540عاملات سامنے آئے ہیںجن میں48سرگرم معاملات ہیں جبکہ3,428مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,807معاملات سامنے آئے ہیںجن میں3,504اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے250معاملات سرگرم ہیں۔جبکہ53کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,808ت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں16معاملے سرگرم ہیں اور 2,770اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع  سا نبہ میں 3,097معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 190سرگرم معاملات ہیں اور2,863شفایاب ہوئے ہیں جبکہ44 کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِس طرح  پونچھ میں2,639معاملے سامنے آئے ہیںجن میں 80سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,530مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 29کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع  رام بن میں2,243معاملات سامنے آئے ہیں جن میں62معاملات سرگرم ہے۔2,158شفایاب ہوئے ہیں جبکہ23کی موت واقع ہوئی ہے۔ریا سی میں بھی2,599معاملات سامنے آئے ہیں جن میں689معاملات سرگرم ہے اور1,794مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے۔کوروناکی دوسری لہرکاسب سے زیادہ اثر سری نگر،جموں ،بارہمولہ ،بڈگام ،ریاسی اورکٹھوعہ اضلاع میں دیکھاجارہاہے اورروزانہ ان ہی چھ اضلاع سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔جموں وکشمیرکی حکومت نے کورونا وائرس کی منتقلی پرقابو پانے کیلئے کچھ ہنگامی نوعیت کے اقدامات اُٹھائے ،جن میں پہلے اسکولوں کوکچھ وقت کیلئے بندرکھنا ،پھر اسکولوںکوبندرکھنے کی معیادمیں توسیع کرنا،پھرکالجوں ویونیورسٹیوں اوردوسرے ایسے اداروں بشمول تمام کوچنگ مراکز نیز اسکولوںکو15مئی تک بندرکھنے کافیصلہ بھی شامل ہے ۔حکومت نے طلباء وطالبات کی صحت وسلامتی کیلئے جملہ تعلیمی اداروں کوبندکردیاہے ۔جبکہ کشمیراورجموں میں متعددعلاقوںکومائیکرئو کنٹینمنٹ زون بھی قرار دیاگیاہے ۔ساتھ ہی حکومت سے بیرون ریاستوںسے کشمیرآنے والے تمام مسافروں بشمول سیاحوں کی میڈیکل اسکریننگ شروع کرتے ہوئے لورمنڈا قاضی گنڈمیں 9اپریل سے میڈیکل چیک پوئنٹ بھی چالو کردیا جبکہ ایسا ہی ایک چیک پوئنٹ پہلے سے ہی لکھن پورمیںمتحرک ہے ۔ان سبھی اقدامات کے باوجود جموںوکشمیرمیںروزانہ سامنے آنے والے نئے کیسوں میںمسلسل اضافہ درج کیاجارہاہے ۔اب حکومت کے اعلیٰ حکام اورپالیسی سازاسبات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ جموں وکشمیر کے کون سے اضلاع کوروناکی دوسری لہرسے سب سے زیادہ متاثر ہیں اورکن اضلاع سے حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران سب سے زیادہ نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔اس سلسلے میں جب حکام نے اعدادوشمار کاجائزہ لیاتو پایاگیا کہ سب سے زیادہ کیس سری نگر،جموں ،بارہمولہ ،بڈگام ،ریاسی اورکٹھوعہ اضلاع میں درج ہورہے ہیں جبکہ دیگر کچھ اضلاع بشمول اننت ناگ ،پلوامہ ،کولگام ،میں بھی کورونا تیزی کیساتھ پھیل رہاہے ۔معلوم ہواکہ کورونا پھیلائو سے متعلق اعدادوشمار کاجائزہ لیاجارہاہے ،اوراسی مناسبت سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کیلئے نیالائحہ عمل ترتیب دیاجائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسبات کاامکان ہے کہ سری نگر،جموں ،بارہمولہ ،بڈگام ،ریاسی اورکٹھوعہ اضلاع میں جزوقتی لاک ڈائون یااضافی بندشوں کانفاذ عمل میںلایاجائے ،تاہم حکومت اسبات کے حق میں نہیں کہ اقتصادی سرگرمیاں اثر اندازہوں ،اسلئے ممکن ہے کہ ہرہفتے کے آخری تین دنوں کولاک ڈائون نافذکیاجائے ،جسکے تحت جمعہ ،سنیچر اوراتوار کے روز معمول کی سرگرمیوںپر پابندی عائدکی جاسکتی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیرکے 2شہروں اور2اضلاع کورونا کے خطرناک اثرات اوراسے مہلک وائرس سے ہونے والی اموات میں کاسب سے زیادہ حصہ رہاہے ۔مرکزی زیرانتظام علاقہ جموںوکشمیرمیں 16اپریل 2021کی شام تک کورونا میں مبتلاء ہونے والے افرادکی مجموعی تعدادایک لاکھ44ہزار21تھی جبکہ اس مرکزی علاقہ کے 20 اضلاع میں اس دوران کل2048افرادکورونامیں مبتلاء ہونے کے باعث دم توڑبیٹھے ۔16 اپریل کی شام تک جموں وکشمیرمیں سرگرم معاملات یعنی کورونا میں مبتلاء زیرعلاج مریضوں کی کل تعداد10ہزار620تھی ۔اب جہاں تک جموں وکشمیرکے تین سب سے زیادہ کورونا متاثرہ اضلاع کی بات ہے تواس معاملے میں گرمائی راجدھانی سری نگرشہر سرفہرست ہے ،کیونکہ یہاں مارچ 2020سے 16اپریل2021تک کل 33ہزار851افرادکورونا میں مبتلاء پائے گئے جبکہ اس دوران سری نگرمیں 485کورونا متاثرہ مریض چل بسے ۔دوسرے نمبر پرسرمائی دارالحکومت جموں شہر ہے ،جہاں سولہ اپریل2021کی شام تک کل28ہزار226افرادکورونا میں مبتلاء ہوئے جبکہ اس دوران جموں شہرمیں کل396افرادکورونا میں مبتلاء ہونے کے بعددم توڑ بیٹھے ۔کورونا کے اثرات اوراموات کے معاملے میں شمالی ضلع بارہمولہ تیسرے نمبرپرہے ،کیونکہ اس ضلع میں سولہ اپریل2021کی شام تک کل10ہزار227افرادکورونا میں مبتلاء ہوئے ،جن میں سے سولہ اپریل کی شام تک کل183ایسے مریض دم توڑ بیٹھے ۔چوتھا نمبروسطی ضلع بڈگام کاہے ،جہاں سولہ اپریل کی شام تک کل8853افرادکوروناکی لپیٹ میں آئے ،جن میں سے 123زندگی کی جنگ ہارگئے ۔اس طرح سے سری نگر،جموں ،بارہمولہ اوربڈگام میں مجموعی طورپر 81ہزار157افراد تاحال کورونا میں مبتلاء ہوئے ،جن میں سے ان چاروں اضلاع میں کل1087ایسے مریض دم توڑ بیٹھے ۔جموں وکشمیرمیں کورونامتاثرین کی کل تعدادسولہ اپریل کی شام تک ایک لاکھ44ہزار21تھی ،اوراس طرح سے سری نگر،جموں ،بارہمولہ اوربڈگام کی اس میں مجموعی حصہ داری56.35فیصد رہی ۔جموں وکشمیرمیں16اپریل کی شام تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد2048تھی،جن میں سے مذکورہ بالاچاراضلاع میں کل1087افرادکورونامیں مبتلاء ہونے کے بعدچل بسے ،اوراس طرح سے کل ہونے والی اموات میں سری نگر،جموں ،بارہمولہ اوربڈگام کی مجموعی حصہ داری53فیصد سے زیادہ رہی ۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کی جاری دوسری لہرمیں بھی جموں وکشمیرکے یہی چار اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہیں ۔(مشمولات :جے کے این ایس)۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا