سابق سری لنکائی آل راونڈر دلہارا لوکوہیٹگے پر آئی سی سی نے آٹھ سال کی پابندی لگائی

0
0

کولمبو//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے سابق آل راونڈر دلہارا لوکوہیٹگے پر اسکی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے تعلق سے آٹھ سال کی پابندی لگائی ہے۔ اس دوران وہ کسی بھی طرح سے کرکٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں رکھ پائیں گے۔ اس سے پہلے لوکوہیٹگے پر تین اپریل 2019 سے پابندی لگی تھی جب وہ عارضی طور سے معطل تھے۔
آئی سی سی انسداد بدعنوانی ٹریبونل کی سماعت کے دوران 40 سالہ لوکوہیٹگے کو 2017 میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں کھیلی گئی ٹی-10 لیگ میں آئی سی سی کی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا قصوروارپایاگیا ہے۔ سماعت کے دوران لوکوہیٹگے کو آرٹیکل 2.1.1 کے تحت میچ فکسنگ سے متعلق معاہدے کے لئے پارٹی بننے، آرٹیکل 2.1.4 کے تحت بالواسطہ یا بلاواسطہ طور سے کسی کھلاڑی کو جان بوجھ کرآرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا شراکت داربنانے اورآرٹیکل 2.4.4 کے مطابق بدعنوانی میں ملوث پائے جانے کے تعلق سے الزامات پر بھی آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے پاس رپورٹ نہ کئے جانے کا قصوروارپایاگیا ہے۔
آئی سی سی کی انٹیگرٹی یونٹ کے جنرل منیجرالیکس مارشل نے پیرکو کہا، ’’بین الاقوامی کرکٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے کے بعد دلہارا نے کئی اینٹی کرپشن ایجوکیشن سیشن میں حصہ لیا تھا اورانہیں معلوم تھا کہ ان کی یہ حرکتیں انسداد بدعنوانی کوڈ کی خلاف ورزی ہے۔ یہ پابندی ان کے جرائم کی سنگینی کوظاہرکرتی ہے۔ انہوں نے تعاون کے لئے انکارکردیا ہے، لیکن انہیں کسی بھی طرح کی بدعنوانی میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت کرکے آگے بدعنوانی ہونے سے روکناچاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ اپریل 2019 میں آئی سی سی کی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی سے متعلق تین الزامات کی بنیادپرانہیں عارضی طورسے معطل کردیا گیاتھا۔ اس کے بعد اس سال جنوری میں ان پر لگے الزامات ثابت ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا