فارما انڈسٹری نے ہندوستان کو ‘ورلڈ فارمیسی’ بنایا: مودی

0
0

نئی دہلی //وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ ملک کی فارما انڈسٹری کورونا وبا سے لڑنے میں اہم کرداراداکررہی ہے اور اس شعبہ میں محنت اورحصولیابیوں کی بنیاد پر ہندوستان نے ’ورلڈ فارمیسی‘ کی شکل میں ایک پہچان بنائی ہے۔
ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے درمیان مسٹر مودی نے پیر کو فارما انڈسٹری کی اہم ہستیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ فارما صنعت اس مشکل حالات میں بھی دن رات کام کررہی ہے اور اس کی کوششوں سے ہی ہندوستان نے دنیا میں ’ورلڈفارمیسی‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے وبا کے دوران ڈیڑھ سو سے زیادہ ممالک کو ضروری ادویات مہیاکرائی۔ اس مشکل حالات کے باوجود فارما صنعت نے گزشتہ سال 18 فیصد کااضافہ درج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری ضروری ادویات کی پیداوار بڑھانے میں مصروف ہے اور اس نے ریمڈیسور انجیکشن کی قیمت کم کرکے قابل ستائش کام کیا ہے۔ انہوں نے ضروری ادوایات کی مناسب فراہمی بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سمت میں تحقیق کا کام جاری رکھنا چاہیے جس سے مستقبل میں اس کے خطروں سے وقت رہتے نمٹاجاسکے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت نئی ادویات اور ریگولیشن کے طریقہ کار کے سلسلے میں مستقل بہتری کررہی ہے۔ میٹنگ میں صحت وخاندانی بہبود کے وزیر اورکیمیکلزو کھاد کے وزیر اورمختلف اعلیٰ افسران نے حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا