مشن جموں اس وقت تک ایک لاکھ اکانوے ہزار گھرانوں تک پہنچ چکا : ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ، جموں شام لال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں صوبہ کے خود مددگار گروپوں کے ممبران کیلئے ایک تربیتی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔وہیں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر ، جموں شام لال نے جموں کے فیلڈ کارکنان کو متحرک کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ دیہی گھرانوں کو کرونا وباء کی نئی سٹرین کے متعلق آگاہ کریں اور جسمانی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں ویکسینیشن کی ترغیب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ماسک پہننے، ہاتھوں کو صاف کرنے اور نوٹری گارڈن قائم کرنے پر اقدام کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرگرمیوں یعنی کہ پیغامات کی گردش ایس او پی کی پیروی اور سوشل میڈیا کا استعمال کرکے انجام دیں گے۔واضح رہے دیہی ترقی کی وزارت(ایم او آر ڈی) ، حکومت ہند جموں کشمیر رورل لائیولی ہوڈ مشن اسٹاف اور کمیونٹی کیڈر کو تربیت فراہم کر چکی ہے جہاں کووڈ کی علامات کے بارے میں کمیونٹی ، ویکسینیشن، کووڈ علامات اور 45برس سے زائد عمر کے افراد کو کووڈ ویکسین لینے کیلئے آگاہ کرنے کے علاوہ نوٹری گارڈن قائم کرنے کیلئے بھی جانکاری فراہم کریں۔واضح رہے جموں و کشمیر رورل لائیولی ہوڈ مشن جموں اس وقت تک ایک لاکھ اکانوے ہزار گھرانوں تک پہنچ چکا ہے۔