سکھ یاتریوں کا جتھ پاکستان کے لئے روانہ

0
0
یواین آئی
امرتسر؍؍پاکستان میں واقع گرودوارہ سری ڈیرہ صاحب لاہور میں شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے آج سکھ عقیدت مندوں کا جتھ پاکستان کے لئے روانہ ہو گیا۔شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے ایڈیشنل سکریٹری سردار بلوندر سنگھ جوڑاسنگھا اور جنرل منیجر ویریندر سنگھ ٹھرو کی قیادت میں جتھے کو شرومنی کمیٹی کے دفتر سے روانہ کیا گیا۔ ایس جي پي سي کی عبوری کمیٹی کے رکن لکھبیر سنگھ ارائي آنوالا نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے کئی تاریخی مقام اور گرودوارہ صاحبان موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی سے متعلق شرومنی کمیٹی کی جانب سے بھیجی فہرست مطابق تمام یاتریوں کو ویزا مل گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جتھے کے ساتھ سچ کھنڈ سری ھرمندر صاحب کے حضوری راگی اور مذہب پرچار کمیٹی کے مبلغین کے علاوہ گرودوارہ سری ننکانہ صاحب کے لئے تین ھرمونیم اور پاکستان میں واقع گرودوارہ صاحبان کے لئے نشان صاحب کے چولے بھی بھیجے گئے ہیں۔ جتھے کے رہنما بلوندر سنگھ جوڑاسنگھا نے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں جتھے کی قیادت کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں منائے جانے والے گرنانک دیو جی کے 550 ویں سالانہ روشنی تہوار سے متعلق ننکانہ صاحب پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب کے لئے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی اور حکومت کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے ۔ کمیٹی کے ترجمان دلجیت سنگھ بیدی نے بتایا کہ یاتریوں کا جتھ ٹرین کے ذریعہ گرودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائے گا اور 23 جون کو گرودوارہ ننکانہ صاحب میں پہنچے گا۔ 25 جون کو گرودوارہ سچا سودا اور 26 جون کو گرودوارہ مسجد صاحب لاہور پہنچے گا۔ اسی طرح 28 جون کو عقیدت گرودوارہ کرتارپور صاحب نارووال، گرودوارہ روڑی صاحب ایمن آباد کے درشن کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 29 جون کو گرودوارہ مسجد صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر اکھنڈپاٹھ صاحب کے بھوگ ڈالے جائیں گے ۔جتھ 30 جون کو واپس ہندوستان لوٹے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا