سیدعلی گیلانی نے کوئی ہڑتال کال جاری نہیں کی

0
0

جعلی ٹویٹس شیئر کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج: پولیس
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے کل (جمعہ) کو ایک ٹویٹ کے ذریعہ ہڑتال کی کال جاری نہیں کی ہے ۔پولیس نے مزید کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی کے اہل خانہ نے واضح کیا ہے کہ ہڑتال کی کال کرنے والے ٹویٹ کو غلط طور پر ’علیل رہنما‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سیدعلی گیلانی سے منسوب ہڑتال کال کے بارے میں موصوف افراد ِخانہ سے جانچ پڑتال کی ہے اور افرادخانہ سے معلوم ہوا کہ سیدعلی گیلانی نے جمعہ کیلئے کسی ہڑتال کال کے بارے میں ٹویٹ نہیں کیا ہے۔ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اپنی معمول کی سرگرمیاں انجام دیں اور یہ کہ لوگوںکو سوشل میڈیا پرکی جانے والی افواہوں پر کوئی دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ادھر بڈگام پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پولیس ان لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے جو تشدد کو بھڑکانے کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے’’جعلی ٹویٹس‘‘شیئر کر رہے ہیں۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ بڈگام نے ایک ایف آئی آرزیرنمبر265/2021تحت یوایل اے(پی)کے سیکشن مقدمہ درج کیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا