جموں وکشمیر :1141نئے مثبت معاملات،مزید4اموات

0
0

کشمیرمیں707 اور434جموں صوبہ میں مثبت،258مسافر بھی شامل ،تاحال کل2046اموات
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میںعالمگیر وبائی وائرس کووڈ19کاپھیلائو جاری ہے ،اوراس مہلک وائرس کی سنگینی میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں وکشمیر میں مزید1141افرادکے نمونوں کومثبت پایاگیا ،جن میں سے 707کشمیر اور434جموں صوبہ میں مثبت پائے گئے ہیں جبکہ نئے مثبت معاملات میں258مسافر بھی شامل ہیں،جن میں 116کوکشمیرمیں اورباقی142کوجموں صوبہ میں جانچ کے بعدکورونا میں مبتلاء پایاگیا۔ اس دوران کورونا وائرس میں مبتلاء مزید4مریض لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔دستیاب سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات کی شام تک جموں وکشمیرمیں کل1141نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ،اوراس طرح سے مارچ2020سے 15اپریل2021تک جموں وکشمیرمیں مجموعی طورپر ایک لاکھ 42ہزار877افرادکوروناکی لپیٹ میں آچکے ہیں ،جن میں سے 85757کشمیر میں اورباقی 57120جموں صوبے میں اس مہلک وائرس میں مبتلاء ہوئے ۔سرکاری ذرائع نے مزیدبتایاکہ اب تک جموں وکشمیرمیں ایک لاکھ 30ہزار791کورونامتاثرین شفایاب ہوئے ہیں ،تاہم اسوقت جموں وکشمیرمیں سرگرم معاملات یاایکٹو کیسوں کی کل تعداد10ہزار40ہے ،جن میں سے 6169کشمیر میں اور3871مریض جموں صوبے میں زیرعلاج ہیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ مزید4کورونا مریضوں کی موت واقعہ ہونے کے بعداموات کی کل تعداد2046تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوروناکیسوں اوراس وباء سے ہونے والی اموات کے معاملے میں سری نگرشہرپہلے نمبرپرہے کیونکہ یہاں جمعرات کی شام تک کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے والے484مریض ازجان ہوئے ۔دوسرے نمبرپرجموں شہرہے ،جہاں ابتک کورونا وائرس نے 395افرادکی جان لی ہے ،بارہمولہ ضلع میں ابتک 183افرادکورونامیں مبتلاء ہونے کے بعددم توڑ بیٹھے جبکہ کورونا سے ہونے والی اموات میں 100کاہندسہ پار کرنے والے اضلاع میںبڈگام بھی شامل ہے کیونکہ اس ضلع میں ابتک کل 123افرادکورونامیں مبتلاء ہونے کے بعددم توڑ بیٹھے ہیں ۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 66,48,718ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 15؍ اپریل 2021ئ؁کی شام تک 65,05,841نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک16,41,528افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں71,500اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔10,040اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,32,646اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق14,25,292اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا