جنوبی ضلع شوپیاں میں سے ایک سی آر پی ایف افسر دو منزلہ عمارت سے گر کر فوت

0
0

سری نگر،// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ریشی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر کی دو منزلہ عمارت سے اچانک گرنے سے موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ریشی پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح سی آر پی ایف کا ایک اسسٹننٹ سب انسپکٹر ایک دو منزلہ عمارت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ افسر کو حادثے کے فوراً بعد علاج و معالجے کے کئے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی افسر کی شناخت 48 سالہ اے ایس آئی شام سنگھ ولد دیال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 178 بٹالین سے وابستہ تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا