فاروق عبداللہ کے بعد اب عمر عبداللہ میں کورونا وائرس کی تشخیص

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بعد ان کے فرزند عمر عبداللہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔عمر عبداللہ نے اس کی تصدیق اپنے ایک ٹویٹ میں کی ہے ۔انہوں نے لکھا: ‘میں ایک سال تک اس وائرس سے خود کو بچانے میں کامیاب رہا لیکن بالآخر اس نے مجھے متاثر کر ہی دیا۔ آج دوپہر کو میری کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مجھ میں اس وبا کی کوئی ظاہری علامتیں نہیں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر میں نے خود کو قرنطینہ میں کر لیا ہے اور میں آکسیجن سیچوریشن کو مانیٹر کر رہا ہوں’۔دلچسپ بات یہ ہے کہ عمر عبداللہ نے محض دو روز قبل یعنی 7 اپریل کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوائی۔عمر عبداللہ سے قبل 30 مارچ کو ان کے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ پانچ دنوں تک سری نگر کے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں بھی رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا