آپ بھاگئے مت…وباء کوبھگایئے!

0
0

پچھلے چندہفتوں سے جموںوکشمیرمیں کوروناکی لہرنے بھیانک رُخ اختیارکرلیاہے،مثبت معاملات کی تعداد روزبروز بڑھنے کیساتھ ساتھ شرح اموات بھی بڑھتی جارہی ہے،شہرغافل نظرآرہاہے، بڑے پیمانے پرریپٹ اینٹجن ٹیسٹنگ کاسلسلہ چل رہاہے،شہرکے کونے کونے میں خصوصی طبی ٹیمیں تعینات ہیں جوپولیس کی مددسے راہگیروں کے کوروناٹیسٹ کررہی ہیں،ٹیسٹنگ کاسلسلہ تعلیمی اِداروں تک وسعت پاچکاہے، جمعرات کوکالجزمیں طلباوطالبات کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں،درجنوں مثبت معاملات سامنے آئے جوانتہائی تشویشناک بات ہے،کالجز میں اساتذہ ،طلباوطالبات کیساتھ ساتھ ان کے اہل وعیال بھی کوروناکی لپیٹ میں آسکتے ہیں،ٹیسٹنگ ٹیم کیساتھ چوہے بِلی والاکھیل اور پولیس کے ذریعے ٹیسٹنگ پہ مجبورہونے سے کوروناکی رفتار پرقدغن لگاناممکن نہیں، بلکہ تمام احتیاطی تدابیرپرعمل پیراہونے کیساتھ ساتھ رضاکارانہ طورپرہمیں ٹیسٹنگ کے عمل میں شامل ہوناچاہئے کیونکہ یہ وباء نظرنہیں آتی،آپ کب ،کہاں اور کس کے رابطے میں آجائیں کوئی خبرنہیں،اور ہفتہ دوہفتے تک آپ میں کوروناکی علامات ظاہرہونا شروع ہوجائیں کچھ کہانہیں جاسکتا،اس لئے احتیاط اور صرف احتیاط سے بڑاکوئی ہتھیارنہیں ، کوروناکیخلاف جنگ میں میدان میں کودی ہماری میڈیکل ٹیم کیساتھ نہ صرف تعاون کرنے کی ضرورت ہے بلکہ دِن رات ہماری زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے والی ڈاکٹروں ونیم طبی عملے کی ٹیموں کوسلام پیش کرنے کی ضرورت ہے،اورانہیں سلام کرنے کاخوبصورت طریقہ رضاکارانہ طورپرانتہائی ادب کیساتھ ان سے اپنی جانچ پرواناہے، آپ کو پولیس اہلکار پکڑکران کے پاس لیجاتے ہیں،آپ بھاگنے میں ناکام ہونے کی صورت میں طبی عملے کیساتھ بحث وتکرار پہ آمادہ ہوجاتے ہو، ایسی صورتحال کاسامنااگر انہیں دن میں ایسے آٹھ دس لوگوں کیساتھ کرناپڑے تویقیناطبی عملے کوپریشانیوں کاسامناہوسکتاہے،اُنہیں بھی ذہنی دبائوکاسامناہوسکتاہے،اطمینان اوراحترام کیساتھ اپنی کوروناطبی جانچ میں ہرکسی کو مناسب وقت وسہولیت کے مطابق آگے آنے ہی ضرورت ہے۔آپ آگے آئیں گے توکوروناپیچھے بھاگے گا،آپ پیچھے بھاگتے رہے توکوروناہرکسی کو دبوچتاجائیگااور حالات انتہائی تباہ کن صورت اختیارکرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا