مہور میں ایک اور چوٹی کاٹنے کا واقعہ

0
0

آر جے بشیر

مہور؍مہور میں ایک اور چوٹی کاٹنے کا واقعہ سامنے آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہور کے علاوہ شجرو کنڈیائی میں سامنا کونثر دختر مشتاق احمد جو ساتویں جماعت کی طالب علم ہے ۔ لڑکی کے بیان کے مطابق اُسے محسوس بھی نہیں ہوا کہ اس کی چوٹی کاٹ دی گئی اور وہ دیکھتی ہے کے اُس کے سامنے اُس کے چوٹی کٹی ہوئی ہے اور وہ کافی خوف میں مبتلا ہوئی ۔ خبر سن کر علاقہ کے لوگ بھی جائے موقعہ پرآئے اور انہوں نے اس طرح کا واقعہ دیکھا اور پورے علاقے میں خوف و ہراس پیدا ہے ۔ کنبہ کے افرادنے خدشہ ظاہرکیاہے کہ چوٹی کٹنے کے واقعے سے قبل ایک غیرریاستی پھیری والاآیاتھاجو کمبل فروخت کررہاتھا جس کے چلے جانے کے بعد یہ سنسنی خیزواقعہ پیش آیا،لوگوں کوشک ہے کہ یہی غیرریاستی لوگ جادوٹوناکرکے چوٹی کاٹنے کے واقعات میں ملوث ہوسکتے ہیں لہٰذاپولیس کوچاہئے کہ ایسے لوگوں کوگرفتار کرکے پوچھ تاچھ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا