رویندر رینا نے ترنگا مخالف بیان پر محبوبہ پر پلٹ وار کیا

0
0

کہا جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے، یہاں ترنگا ہی لہرائے گا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے ترنگا مخالف تبصرے پر محبوبہ مفتی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل تقسیم حصہ ہے ، جہاں پورے خطے میں ترنگا لہرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہمارا قومی پرچمہے اور ہمارے فخر کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فخر کے ساتھ ، جموں و کشمیر کا ہر فرد ترنگا لہرا رہا ہے۔رینا نے کہا کہ حب الوطنی کی یہ تصویر محبوبہ مفتی کو تکلیف دے رہی ہے کیونکہ بظاہر وہ یہاں کچھ اور جھنڈے لہرانے پر راضی ہیں لیکن یہاں صرف ترنگا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں آزادی کے 75ویں سال پر ، ہر سرکاری عمارت پر ترنگا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا محبوبہ مفتی کے درد کو جانتی ہے لیکن ان کا خواب ایک خواب ہی رہے گا کیوں کہ جموں و کشمیر کا ہر باشندہ ہندوستان اور ترنگے کو دل کی گہرائیوں سے پیار کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا