کچھ بی ڈی اوز غیر ذمہ دار، لوگ پریشان، کب ہوگی غریب کی سنوائی

0
0

حکومت غیر ذمہ دار بی ڈی اوز کو تربیت کے لئے کشمیر منتقل کریں
عمرارشدملک
راجوری ؍؍محکمہ دیہی ترقی عوام کے بہت ہی قریبی محکمہ ہے کیونکہ گاؤں دیہات میں اس محکمے کا بڑا اہم رول ہوتا ہے۔ جموں کشمیر کا بڑا حصہ گاؤں دیہات پر مبنی ہے جہاں اکثر لوگ اپنے روزگار کے لئے شہروں کی طرف گامزن ہوتے ہیں لیکن محکمہ دیہی میں روزگار کی اسکیم نے لوگوں کو روزگا معیا کروانا شروع کردیا اور محکمہ کے آفیسران نے بھی لوگوں کو کافی تعاون دیا لیکن اب حالات کچھ مختلف ہیں کیونکہ کچھ بلاکس میں نئے بی ڈی اوز تعینات ہوئے جو کہ لاپرواہ اور غیر ذمہ دار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ میں کچھ ایسے بی ڈی اوز موجود ہیں جو کہ ہفتے میں دو یا تین بار دفتر میں نظر آتے ہیں اور باقی دن وہ بیمار یا گھریلوں کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان حالات میں ضرورت مند لوگ کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کہ مسائل کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں ہے اور دوردراز سے لوگ بی ڈی او دفتر میں پہنچتے ہیں تو آگے بی ڈی او نہیں ہوتے۔ ذرائع کے مطابق ضلع راجوری کے خواص، راجوری، منجاکوٹ، تھنہ منڈی، ڈونگی، ڈاہنگری، کالاکوٹ، بدھل، کوٹرنکہ، پلانگڑھ، درہال میں لوگوں کے مسائل وقت پر حل ہو جاتے ہیں اور ان بلاکس کے بی ڈی اوز دفتر کے ساتھ ساتھ فیلڈ میں بھی لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تاکہ محکمہ کی تمام اسکیموں پر نظر رکھی جاسکے اور لوگوں کی مشکلات کا ازالے بھی ہوسکے لیکن راجوری میں کچھ بلاکس تو ایسی ہیں جہاں بی ڈی اوز تو تعینات ہیں لیکن ہفتے میں دو یا تین بار ہی نظر آتے ہیں جس وجہ سے لوگ بھی اکثر پریشانی میں وقت گزارتے ہیں۔ جموں کشمیر حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر حاضر اور غیر ذمہ دار بی ڈی اوز پر شکنجہ کسے اور ان بی ڈی اوز کو وادی کشمیر تربیت کے لئے منتقل کریں تاکہ وہ بہترین کام کاج سیکھ سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجوری سشیل کمار کھجوریہ اور ضلع پنچایت افیسر چندر کانت بھگت کی کوشش رہتی ہے کہ ضلع راجوری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہوسکے اور جس کے لئے یہ دونوں افسران محنت بھی کرتے ہیں لیکن کچھ بی ڈی اوز کی وجہ سے ضلع راجوری پیچھے ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا