کے لئے نئے سپروائزر کی تقرری کی
لازوال ڈیسک
جمو ں ؍؍جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر اور لداخ کے تمام اضلاع کو یہ پیغام دیا کہ پینتھرس پارٹی کے انتخابات 30 اپریل 2021 سے پہلے پھر سے ہوں گے۔جموں وکشمیر میں تمام اضلاع میں مبصرین کی تقرری کی گئی ہے، جبکہ کچھ اضلاع میں جہاں پارٹی انتخابات ہونے ہیں، وہاں نئے مبصرین کی تقرری کی جائے گی۔ پینتھرس جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل اے مسٹر یشپال کنڈل کٹھوعہ ضلع کی دیکھ بھال کریں گے۔ پینتھرس جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر راجوری اور پونچھ کے سرحدی اضلاع کی مبصر ہیں۔جموں شہری سے ضلعی انتخاب کے لئے سینئر نائب صدرپی کے گنجو سپروائزر ہوں گے۔ ضلع ریاسی میں جنرل سکریٹری محترمہ منجو سنگھ کی نگرانی میں ہوں گے۔ پروفیسر بھیم سنگھ ضلع سامبا میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام ضلعی مبصرین سے ساتھ کوآرڈی نیشن کریں گے۔