شہرپہ جنگلی درندوں کاقہر!

0
0

جموں شہرمیں منگل کے روزاُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک حیران کن واقعہ میں ایک جنگلی درندے نے شہرکے مصروف ترین علاقہ گرین بیلٹ پارک گاندھی نگرمیںاچانک نمودارہوتے ہوئے دوشہریوں کو بُری طرح زخمی کردیا،شدیدزخمی حالت میں ان لوگوں کو اسپتال بھرتی کرایاگیاہے، ایک بزرگ کی حالت تشویشناک ہے،جنگلی جانوروں کابستیوں کی جانب کوچ کرناکوئی نیامعاملہ نہیں ہے، اکثر دورافتادہ علاقہ جات میں جنگلی درندے نمودارہوتے ہیں، جانی نقصانات بھی کرتے ہیں، لیکن شہروں میں ان کی آمدیقیناباعث تشویش ہے جہاں زبردست بھیڑ باڑہوتی ہے،جس سے زیادہ جانی نقصانات کااندیشہ رہتاہے، محکمہ جنگلات اورجنگلی حیاتیات سے متعلق محکمہ کی غفلت شعاریوں کانتیجہ ہے کہ آج جنگلی درندے بستیوں سے ہوتے ہوئے شہروں تک آن پہنچے ہیں،جنگلات کاصفایاکرنے میں لوگوں کاجتناقصور ہے اُتنا ہی محکمہ جنگلات بھی قصوروارہے، محکمہ جنگلات میں موجود کالی بھیڑوں نے جنگلات کاصفایاکرنے میں خوب ملی بھگت کیا ور اپنی تجوریاں بھرنے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑی،جس کے نتیجے میں جنگلات ویران ہوئے، میدان ہوئے،ناجائز قبضے ہوئے،ناجائز تعمیرات ہوئیں،اورآج جنگلی جانوروں کیلئے زمین تنگ ہوئی،اوروہ اپنے پائوں پسارتے ہوئے شہروں میں گھسنے لگے ہیں۔اس تباہ کن صورتحال کیلئے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جنہوں نے سبزسونے کی لوٹ کی ہے،آج جموں شہرمیں ایک نہیں بلکہ دودو تیندوے نمودارہوئے، گرین بیلٹ پارک گاندھی نگر میں تندوے کوپکڑنے کی کوششیں جاری ہی تھیں کہ اس بیچ باغِ باہو علاقہ سے ایک اور تیندوے کے نمودارہونے کی خبرنے اہلیانِ جموں میں تشویش کی لہردوڑادی ہے،محکمہ وائیلڈلائف ومحکمہ جنگلات کے حکام کواپنے غفلت شعارملازمین کو خوابِ خرگوش سے جگاناہوگا اور شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بناناہوگا، آج جس طرح گاندھی نگرمیں دو شہریوں کو تیندوے میں بُری طرح زخمی کیاہے یہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے،شہرمیں دِن دیہاڑے اس طرح کاواقعہ رونماہونااہلیانِ جموں کیلئے باعثِ پریشانی ہے۔محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام کوشہرکوجنگلی درندوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے نظام کاازسرنوجائزہ لیناہوگااور ٹھوس اقدامات اُٹھاتے ہوئے جنگلی درندوں کی درندگی کے واقعات پرفوری لگام کسناہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا