لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی حکومت نے 1987بیچ کے آئی اے ایس آفیسر بی آر سبرامنیم کو ریاست کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کرنے کا ہری جھنڈی دکھائی ہے گیاجبکہ بی بی ویاس اور وجے کمار کومشیر کے بطور تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی کابینہ نے سبرامنیم کے نام پر مہر ثبت کی ہے۔ مرکزی کابینہ نے بی آر سبرامنیم کو ریاست کا نیا چیف سیکریٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی دہلی سے شائع ہونے والے اخبار انڈین ایکسپریس نے وزارت داخلہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آر سبرامنیم کو آنے والے دنوں کے دوران چیف سیکریٹری تعینات کرنے کے ضمن میں باضابط طورپر احکامات صادر کئے جار ہے ہیں۔ واضح رہے کہ سبرامنیم سابق وزیر اعظم ہند منموہن سنگھ کے ساتھ دس برسوں تک کام کیا اور وہ وزیر اعظم دفتر کا کام کاج سنبھال رہے تھے۔ مذکورہ آفیسر نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک میں تین برسوں تک کام کیا اور سال 2015تک وزیر اعظم آفس کے ساتھ ہی منسلک رہے۔ بعد ازاںشام دیر گئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک آرڈر نکالا گیا جس کے تحت ’’بی وی آر سبرامنیم کو ریاست کا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ۔ 55سالہ سینئر آئی اے ایس آفیسر سبرامنیم آندھرا پردیش کا رہنے والا ہے اور اسے بی بی ویاس کی جگہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے مطابق بی بی ویاس اور وجے کمار کوگورنر کے مشیر کے بطور تعینات کئے گئے ہیں۔ وجے کمار مرکزی وزارت داخلہ میں سیکورٹی ایڈوئزر کے بطور اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔