لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر این این ووہرا نے آج یہاں راج بھون میں سینئر سول ، پولیس ، سینٹرل پولیس، آرمی اور سینٹرل انٹلی جنس ایجنسی کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کے دوران ریاست کے سلامتی و سیکورٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا۔ریاست میں بنیادی صورتحال پر نظر گزر رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے گورنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سیکورٹی نظام سے متعلق کسی بھی مسئلے کے بارے میں حاصل شدہ رِپورٹ پر فوری کاروائی کی جانی چاہیئے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے تمام مشکلات اور شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام حالات پر نگرانی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ زمینی سطح پر بہبودی و ترقیاتی کاموں کی عمل آوری میں کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے۔گورنر موصوف نے بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر لگاتار نگاہ رکھنے کے سلسلے میں ضروری کارروائی کی ضرورت پر زور دیاتاکہ اہم شخصیات ، نازک تنصیبات اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جاسکیں۔اس سلسلے میں انہوں نے حفاظتی عملے اور ایجنسیوں کے نمائندوں سے کہاکہ وہ زمینی سطح پر نظر گزررکھتے ہوئے کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہوشیار رہیں۔ایک حالیہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے لوگوں کی سلامتی و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب ٹیکنالوجی بروئے کار لائیں۔میٹنگ میں 28؍ جون 2018ء سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا سے متعلق کئے جارہے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔نادرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ ، چیف سیکرٹری بی بی وِیاس ، ڈی جی پی ڈاکٹر ایس پی وید، گورنر کے پرنسپل امنگ نرولہ، داخلہ سیکرٹری آر کے گوئیل ، اے ڈی جی پی ہوم گارڈس اینڈ سیکورٹی منیر احمد خان، آئی جی پی سی آئی ڈی اے جی میر ، آئی جی پی اوپریشنز سی آر پی ایف ذوالفقار حسن ، آئی جی پی سی آر پی ایف روی دیپ سنگھ ساہی ،آئی جی پی کشمیر سوائم پرکاش پانی اور سی آئی اے کے اعلیٰ افسران میٹنگ