دیہی علاقوں میں پانی کی سپلائی کی ڈجیٹل مانیٹرنگ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزارت جل شکتی نے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی کو منظم کرنے اور مستقل نگرانی کے لئے ڈجیٹل مانیٹرنگ کے انتظامات کئے ہیں تاکہ زمینی حقائق سے افسران کو آگاہ کیا جاسکے اور آسانی سے اس مسئلے کا حل کیا جاسکے۔بدھ کے روز یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں یہ تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت جل شکتی نے کہا کہ اس ڈیوائس کے ذریعے چھ لاکھ دیہات میں پینے کے پانی کی سپلائی کی نگرانی’جل جیون مشن ‘کے تحت کی جائے گی۔ وزارت اس کام کو انجام دینے کے لئے ٹاٹا گروپ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اس منصوبے پر وزارت نے ملک کی پانچ ریاستوں ، اتراکھنڈ ، راجستھان ، گجرات ، مہاراشٹر اور ہماچل پردیش میں پائلٹ پروجیکٹ کا کامیابی سے جائزہ لیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ آلہ سینسر کے ذریعہ حقیقی حالات سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔ اس سے نہ صرف زمینی سطح پر صحیح معلومات فراہم کی جاسکیں گی بلکہ حالات سے نمٹنے کے لئے بہتر انتظام بھی کیا جاسکے گا اور صورتحال کے بارے میں مشن کے افسران اور عوام کو صحیح معلومات دی جاسکتی ہیں۔یہ ڈجیٹل ڈیوائس جو دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے ، جیوسٹریٹری سامان کے نظام سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔ سینسر کے ذریعے پانی کے بہائو ، آبی سطح ، کلورین کی تفصیلات ، پانی کے دبائو ، پمپ کنٹرول وغیرہ سے متعلق معلومات دستیاب ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا