بانہال مہو میں تعلیمی بیداری کا نفرنس کا انعقاد

0
0

نمائندہ لازوال
بانہال // تحصیل بانہال کے مہو علاقے میں انجمن ا سلام فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے یک روزہ تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیایہ کانفرنس ہائر سکینڈری سکول مہو میں منعقدہ ہوئی ۔ اس کانفرنس میں سکولی بچوں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی ۔اس کانفرنس میں منشور بانہالی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول مہو س±ریندر سنگھ ،سابق پرنسپل محمد اقبال خان اور معروف سماجی کارکن حاجی غلام محمد بٹ بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کی گئیاور تلاوت کی سعادت مولانا قاری امتیاز احمدنے حاصل کی اور نعت خوانی کا شرف مفتی اشرف علی کو حاصل ر ہاجبکہ منشور بانہالی نے غلام نبی گوہر کی وفات پر ماتمی قرار داد پیش کی۔ مولانا قاری امتیاز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض انجمن کے سیکریٹریی فیاض احمد نے انجام دیئے -اس موقع پر منشور بانہالی اور محمد اقبال خان نے لوگوںکو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی اور انجمن سلام کی کاوشوں کو کافی سراہا اس موقع پر قیصر منشور ،پروفیسر اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ نے بچوں اور عوام کو اپنے خیالات سے نوازا ۔پروگرام کے آخر پر ایک مختصر مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیاجس میں ظاہر بانہالی ،محمد یوسف ،بمبور علی ،محمد شیخ ،محمد یوسف شیخ اور منشور بانہالی نے حصہ لیا اور اپنے کلام پیش کئے۔آخر پر ماسٹر ارشاد علی ارشاد نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا