رشوت خوری سے پاک ماحول پیداکیجئے:محبوبہ مفتی

0
0

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ ترقیاتی عمل کا جائیزہ لیا
موسم سرما کے مدِ نظر ٹرانسفارمروں کی دستیابی ، ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل ، آفات سماوی کے ساتھ مقابلے کی تیاری کا جائیزہ لیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍افسروں کو رشوت خوری سے پاک ماحول پیدا کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے زینے کو لوگوں کی دہلیز تک لے جانے کے اقدامات کریں ۔ وادی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے بروقت شکائیتوں کا ازالہ کرنے اور ضلع سطح پر شکائیتوں کے ازالہ کے نظام قایم کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ایس آر او 43 کے تحت التوا میں پڑے کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں ۔ انہوں نے آدھار انرولمنٹ کے نظام میں بھی تیزی لانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کو آدھار کارڈ جلد از جلد دستیاب ہوں ۔ انہوں نے ضلع سطح پر ترقیاتی پروجیکٹوں پر نگاہ رکھنے اور موثر طریقے پر عملانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ محبوبہ مفتی نے طبی سہولیات ، سڑک رابطوں ، پینے کے پانی کی دستیابی ، آبپاشی و دیگر سہولیات کا تفصیلی جائیزہ لیا اور ہدایت دی کہ جاری تعمیراتی و ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائی جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے خصوصی طور پر آفاتِ سماوی سے مقابلہ کرنے کی ضلع سطح پر تیاریوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہیں متعلقہ افرادی قوت کو تربیت فراہم کرنے ، ساز و سامان کی دستیابی اور مریضوں ، جسمانی طور ناخیز لوگوں ، بچوں کیلئے ایمر جنسی کے حالات میں سہولیات کے بارے میں مطلع کیا گیا ۔ ان اضلاع کی ترقیاتی ضرورتوں کا جائیزہ لیتے ہوئے محبوبہ مفتی نے وشو نالے کے مختلف جگہوں پر فلڈ پروٹیکشن بنڈ تعمیر کرنے ، بارہمولہ کے فش مارکیٹ میں تباہ شدہ پلوں کی از سر نو تعمیر ، پارم پورہ ۔ نارہ بل سڑک کو وسعت دینے و دیگر معاملات کو ترجیح دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کلگام میں برازلو گاؤں میں کولڈ سٹور پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے قومی شاہراہ کو وسعت دینے ، اننت ناگ ضلع میں امرت سکیم کی عمل آوری ، سرینگر کی بڑی زیارتوں کو جاذب نظر بنانے ، خانیار ۔ ذونی مر اور سید میرک شاہ سڑک کی تجدید کاری اور شہر خاص میں فائیر سٹیشن قایم کرنے کے کام کا بھی جائیزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ ترنز ۔ شیف پورہ سڑک اور شوپیاں میں دوبزن واٹر سپلائی سکیم ، لداخ میں عملے کی تعیناتی ، چاڈورہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو چالو کرنے ، اونتی پورہ میں ایمز کو قایم کرنے کے سلسلے میں اراضی کا حصول ، پلوامہ ضلع میں ڈوگری پورہ پُل کی تجدید کاری و دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی جائیزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اضلاع میں پالیتھین کے استعمال پر روک لگانے اور غلاظت کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات تیز کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، ایڈوائیزر آن انفراسٹریکچر پردیپ سنگھ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد شاہ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان اور اننت ناگ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، گاندر بل ، کرگل ، کلگام ، کپواڑہ ، لہیہ ، شوپیاں اور سرینگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنر اس موقعہ پر موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا