سرکار کے بڑے بڑے دعوئے، زمینی سطح پر تعلیمی نظام تباہ

0
0

راجوری کے دا نش آباد کالونی میں ایس ایس ائے کے تحت ایک ہی کمرے میں کلاس اور کچن، بیت الخلاء تک نہیں
عمرارشدملک

راجوری ؍؍جموں کشمیر حکومت نے ہمیشہ دعویٰ کیا ہے کہ تعلیم نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ لیکن زمینی سطح پر تعلیمی نظام تباہ ہوتا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راجوری ٹاؤن کے وارڈ نمبر ایک کے دانشاباد کالونی میں ایس ایس ائے کے تحت پرائمری سکول ایک ہی کمرے میں چلایا جارہا ہے۔ جہاں مڈ ڈے میل کا کھانا بنانے کے لئے رسوئی گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو کہ خطرے سے کم نہیں ہے اس کے علاوہ سٹاف ممبران بھی کلاس روم میں ہی بیٹھتے ہیں اور یہاں تک کہ بیت الخلاء بھی نہیں ہے۔ اور بچے بیت الخلاء کے لئے دریا میں جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں بچوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ایک کمر پر مشتمل اسکول میں سٹاف روم، کچن اور کلاس روم چل رہا ہے اور کھانا بنانا اور کھانا کھانے کے لئے دوسری کوئی جگہ نہیں ہے اور بیت الخلاء کے لئے ہمیں دریا پر جانا پڑتا ہے۔ اسکولی نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرے تاکہ اسکولوں میں اور کمروں کی تعمیر ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا