سےد نےاز شاہ
پونچھجموں کشمیر نیشنل پینتھز پارٹی کے ریاستی سیکرٹری زور آور سنگھ شہباز نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ایک بیان مین کہا ہے کہ پی۔ڈی۔پی اور بی جے پی سرکار کا ےہی حال ہونا تھا آخر وہ کب تک مرہم اور پٹیوں کے سہارے چلتے آخر میں انہوں نے صرف دہکتے انگارے غریب عوام کیلئے چھوڑ کر خود آسانی سے کنارہ کشی کر لی عوام جلے اور سڑے یا مرے جو بھی ہو ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں انہوںنے کہا اس سرکار نے عوام کو صرف زندہ موت ،بھوک مری،مہنگائی،بے روزگاری،ملازموں کیساتھ نا انصافیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔شہباز نے کہا کہ اب صحیح وقت آگیا ہے جب شیر جموں پروفیسر بیم سنگھ ہی ایک ایسی ہستی ہیں جو ان انگاروں سے عوام کو نجات دلا سکتی ہیں۔ہم سیاست سے اوپر اُٹھ کر چاہتے ہٰےں کہ ڈاکٹرفاروق عبد اللہ سامنے آئیں خود شےرجموں سے مل کر اس ریاست کی عوام کو دہکتے انگاروں سے بچائیں۔جموں پردیش کی ایک ہی اےسی پارٹی ہے جو کہ کشمیر کے اندرونی حالات کو پی۔ڈی۔پی بے جے پی کے علاوہ دوسری پارٹیوں کیساتھ مل کر اس ریاست کی جنتا کو شانتی دلا سکتی ہیں اس موقع پر اُن کیساتھ پارٹی کے ضلع اسپوک پسرن چندر میگر ،ضلع نائب صدر ٹاکر رام سنگ ضلع جنرل سیکرٹری سرجیت سنگھ کو چھڑ سیٹی پرزیڈنٹ کرن جیت سنگھ کھجوریہ بلاک بردھان پونچھ محمد رفیق ضلع سکیرٹری قازی محمد رزاق اور دیگر ورکر بھی موجود تھے۔