سری نگر میں مہاراشٹر کے عمر رسیدہ سیاح کی کورونا سے موت

0
0

سری نگر//گرمائی دارلحکومت سری نگر کے ڈلگیٹ علاقے میں واقع ہسپتال برائے امراض سینہ میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ سیاح کی کورونا سے موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ میں مہاراشٹر کے پونے سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ سیاح کی کورونا سے موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی سیاح اور اس کے بیٹے کا چند روز قبل سری نگر ہوئی اڈے پر کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سیاح کو 30 مارچ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ میں داخل کیا گیا اور ان کا بیٹا ہسپتال میں زیر نگرانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاح شدید کورونا نمونیہ میں مبتلا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا