سرکاری دفاتر کو جوابدہ اور عوام دوست بننے کی ضرورت:الطاف بخاری

0
0

موجودہ کان کنی پالیسی کے نتیجے میں نہ صرف مکمل طور ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں بلکہ اِس نے غیر قانونی مافیا میں اضافہ ہواہے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے لیفٹیننٹ گورنر قیادت والی انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر کے مختلف دفاتر میں پڑے عوامی مسائل کو حل کیاجائے۔منگل کے روز لال چوک سرینگر میں پارٹی دفتر پر ملاقی متعدد وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بخاری نے سرکاری دفاتر میں جوابدہی کے احساس کو جنم دینے کی ضرورت پرزور دیا۔انہوں نے کہاکہ زندگی کے مختلف شعبہ جات کے شہری عوام دوستانہ برتاؤ چاہتے ہیں جوکہ بدقسمتی سے سرکاری سطح پر غائب ہے۔ انہوں نے کہا’’میری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل ہے کہ تمام انتظامی محکمہ پرزور دیاجائے کہ وہ فیلڈ دفاتر کو شہری دوستانہ اور جوابدہ بنائیں‘‘۔ بخاری سے ملاقات کرنے والوں میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن شوپیان، ٹیپر آنرز ایسو سی ایشن پلوامہ اور جنوبی کشمیر کی مختلف حصوں سے پارٹی اکائیوں کے لیڈران شامل تھے۔ٹپر آنرز ایسو سی ایشن پلوامہ کے صدر طارق احمد نے جموں وکشمیر کی موجودہ کان کنی پالیسی کے خلاف زور دار آواز بلند کرنے پر پارٹی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ کان کنی پالیسی کے نتیجے میں نہ صرف مکمل طور ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں بلکہ اِس نے غیر قانونی مافیا میں اضافہ ہواہے جوبدقسمتی سے دہائیوں سے اِس شعبہ کے ساتھ جُڑے لاکھوں مقامی کنبہ جات کی روزی روٹی کی قیمت پر ،آپریٹ کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اسی طرح پلوامہ سے اپنی پارٹی صدر غلام محمد میر کی قیادت میں ملاقی وفد نے نگا برین ترال میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ذاتی مداخلت کرنے پر الطاف بخاری کا شکریہ ادا کیا۔ میر نے کہاکہ ناگا برین ترال ایک صحت افزا مقام ہے جہاں سیاحت کی وسیع صلاحیت موجود ہے، اگر اِس جگہ کو جموں وکشمیر کے سیاحتی نقشے پر لایاجاتاہے، تو اِس سے خطہ کی مجموعی ترقی ہوگی اور مقامی بے روزگار افراد کے لئے روزگار پیدا ہوگا۔ شبیر احمد اور عبدالقیوم شاہ کی قیادت میں ملاقی پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن شوپیان نے بخاری سے اپیل کی کہ بورڈ سے منسلک اداروں کی بلاخلل توسیع وتجدید کو یقینی بنانے میں وہ ذاتی مداخلت کریں۔ وفد نے ایک محدود مدت میں تجدید کے لئے درکار کوئی اعتراض نہیں(NoCs ( پیش کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے عائد جرمانے کے سلسلے میں بخاری سے مداخلت کی درخواست کی۔الطاف بخاری نے وفود میں شامل ممبران کو یقین دلایاکہ اُن کے دیرینہ مطالبات کو متعلقہ حکام کے ساتھ اُجاگر کر کے میرٹ کی بنیاد پر اُن کے حل کیلئے کوشش کی جائے گی۔ دریں اثناء جنوبی کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے پارٹی ورکروں نے صدر الطاف بخاری کے ساتھ زمینی سطح پر پارٹی ٰ کو مضبوط کرنے کیلئے درکار اقدامات بارے تفصیلی بحث وتمحیص کی۔ انہوں نے وفود کی طرف سے پیش کردہ تجاویز اور قیمتی مشوروں کو بغور سننے کے بعد بخاری نے یقین دلایاکہ اُن کی رائے کو بھر پور عزت دی جائے گی اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے من وعن سے زمینی سطح پر عملایابھی جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا