لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے359نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے266کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 93کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,30,587تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران01 کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,30,587معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,293سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,26,304اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,990تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,255کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور735کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید175فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے20اَفراداور کشمیر صوبے کے155افرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 60,17,096ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 30؍مارچ 2021 ئ ئ کی شام تک 58,86,509نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک14,96,738افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں27,249اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,293اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ1,18,858اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب13,46,348اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔