پی ایچ ای ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر تنویر حسین کا دورہ کشتواڑ کہا جب مسائل حل کرنے کا وقت تھا تب سرکار ہی گرا دی

0
0

دیپک شرما
کشتواڑ // محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کی تنظیم پی ایچ ای ایسو سی ایشن کے ریاستی صدر تنویر حسین نے کشتواڑ کا دورہ کیا اس دوران ڈاک بنگلو میں تمام ملازمین کے ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت پوری طرح سے ناکام ہوئی اور آپسی رسہ کشی کی وجہ سے لوگوں کو بیوقوف بنا کر اپنا تین سال کا وقت لے کر سرکار کو برخاست کر دیا جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین ایک طویل عرصہ سے اپنا حق مانگ رہے ہیں لیکن ہم لوگوں کو اپنا حق نہیں مل رہا ہے جو کہ سرکار نے ہمیں کئی بار یقین دہانی کرائی لیکن آخر میں جب فیصلے کا انتظار تھا تو سرکار ہی گرا دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا