اُردو یونیورسٹی میں یوگا اُتسو

0
0

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں 21 جون 2017 کو 10 بجے صبح، انڈور اسٹیڈیم، یونیورسٹی کیمپس میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر یوگا اتسو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد فریاد، کو آرڈینیٹر این ایس ایس کے بموجب شری سنیل جی یوگا چاریہ،پتن جلی یوگ پیٹھ، یوگا کی اہمیت پر لکچر دیں گے اور یوگا چاریہ، پتن جلی یوگ پیٹھ جناب رام اوتار تیواری عملی مظاہرہ کریں گے۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار صدارت کریں گے۔ لکچر اور عملی مظاہروں کے بعد یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے یوگا کے موضوع پر مصوری، نعرہ نویسی اور پوسٹر سازی مقابلوں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔طلبہ، اساتذہ اور ارکان عملہ سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا