گورنمنٹ ہائی اسکول مروٹھی میں عملہ کی کمی ،عوام نے کیا احتجاج

0
0

بچوں کے مستقبل کوبچانے کیلئے ایل جی منوج سنہا سے خصوصی مداخلت کی اپیل
نرندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپور؍؍ضلع ادھمپور کی تحصیل اور زون چنینی کی پنچائت مروٹھی کی عوام نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ پر الزام عائد کیا کہ محکمہ گورنمنٹ ہائی اسکول مروٹھی میں اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔مظاہرین نے متعلقہ محکمہ اور بالخصوص ایل جی جموں و کشمیر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں اسٹاف کی کمی کو پورا کر کے طلباء کے مستقبل کا تاریک ہونے سے بچایا جائے ۔وہیں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اسکول میں اسٹاف کی کمی کو لیکر کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران اور سیاسی لیڈران سے بات کی گئی لیکن ہمارے ساتھ صرف جھوٹے وعدے کئے گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ گزشتہ ہفتے ایک وفد اس سلسلے میں سی ای او ادھمپور سے بھی ملاقی ہوا اور انہو ں نے بھی ہمیں یقین دہانی کروائی جو ابھی تک وعدہ وفا نہیں ہوا ۔اس موقع پر سابق سرپنچ کھیم راج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ اسکول میںخالی پڑی اسامیوں کو پر کرے ،بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا اور کلاسوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا ۔وہیں احتجاج میں اے آئی ایس ایف لیڈران سرجیت دھوون، گووند سنگھ ،نمبردار جِگ پنچائت شنکر داس ،سابق پنچ محمد علی ،راکیش سنگھ ،جتندر سنگھ ،وکرم سنگھ و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا