گرما کے دوران جموں میں متواتر بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جائے ۔ بصیر خان کی افسران کو ہدایت

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج متعلقہ افسروں کو آنے والے موسمِ گرما کے دوران جموں کے شہریوں کو متواتر بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ضرورت کے تحت کٹوتی شیڈول مشتہر کر کے اس پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی بھی ہدایت دی تا کہ عوام کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مشیر نے یہ ہدایات آج وزیر اعظم ترقیاتی منصوبے کے تحت زیر تعمیر متعدد رسیونگ سٹیشنوں کے دورے کے دوران دیں ۔ انہوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تمام عوامی سہولیات گرما سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات دیں تا کہ جموں کے عوام موسمِ گرما کے دوران ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔ مشیر خان نے افسروں کو بجلی چوری پر روک لگانے کیلئے نگرانی سکارڈوں کو متحرک کرنے کی ہدایت دی اور بجلی فیس کی وصولیابی کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے ناکارہ بجلی ٹرانسفارمروں کو 24 گھنٹے کے اندر تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا