جموں کے ٹیلنٹ کی گلیمن مسٹر انڈیا ٹائٹل میں نمایاں کامیابی

0
0

مسٹر انڈیا 2020 کا تمغہ جموںکے دیورشی کرشن شرما نے جیتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گلیمن مس اور مسز انڈیا 2020 کا گرینڈ فائنل اس سال کی سب سے شاندار شام میں سے ایک اہم شام رہی۔ 23 فروری 2021 کو کلارک عامر ہوٹل ، جے پور میں گلیمن مس اور مسز انڈیا 2020 کی میزبانی اسٹار سے منسلک تقریب منعقد ہوئی جس نے اس شہر کی رونقوں کو بھرپور انداز میں دیکھا۔مسٹر انڈیا 2020 کا تمغہ جموں کے دیورشی کرشن شرما نے جیتا تھا جبکہ چندی گڑھ کی شیفالی سنگھ نے گلیمن مس انڈیا 2020 کا خطاب جیتا اور کانپور سے پلوی سنگھ کو گلیمون مسز انڈیا 2020 کا تاج پہنایا گیا تھا۔واضح رہے مسز انڈیا کی ذہان سازی 2017 میں پہلی بار کی گئی تاکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہنرمند لڑکیوں اور شادی شدہ خواتین کو کیریئر کے انتہائی مطلوبہ مواقع فراہم ہوں۔وہیںگرینڈ فائنل کیلئے 33 مدمقابل کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملاجہاں جگدیش چندر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وہیں فائنل میں مہمان ذی وقار کے طور پرڈاکٹر بو عبد اللہ کے سی بوکاڈیپ ، امن ورما ، امیتا نانگیہ ، رشی میگلانی ، امیت جالان اور وجے گولیکیچہ نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا