ضلع رام بن میں محکمہ بجلی کا قہر

0
0

میٹر لگنے کے بعد بھی غریب صارفین اضافی کرایہ دینے پر مجبور
اجمل ملک

رام بن؍؍ ضلع رام بن میں محکمہ بجلی کا قہر دن بدن بڑھتاجارہا ہے اور کم ہو نے کا نام ہی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع رام بن میں محکمہ بجلی کی طرف سے غریب مفلس اور لاچار صارفین کو میٹر لگنے کے بعد بھی اضافی کرایہ وصول کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں عوام نے نمائندوں سے بات کرتے کہاکہ ایک طرف سے مر کزی حکومت غریب لوگوں کو راحت دینے کی بات کرتے تھکتی نہیں ہیں دو سری طرف حکومت نے تمام محکمہ جات کے افسران و ملازمین کو غریبوں کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے کے رکھی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تو محکمہ بجلی کے ملازمین و افسرا ن نے گھر گھر جاکر ایگریمنٹ کروانے کے بعد میٹر بھی لگوائے تھے جب ہر ایک صارفین نے اپنے اپنے گھروں میں میٹر نصب کر دیئے صرف ایک یا دو ماہ بجلی کا کرایہ صرف ایک سو سے لیکر 150روپے تک بل آنے لگا کے اس کے بعد دو بارہ چار سو سے پانچ سو اضافی بل آنے لگی جس پر ضلع رام بن کے غریب صارفین محکمہ بجلی کی طرف سے قہر ڈھائے جا نے پر بے بسی کا اظہار کر رہے ہیں ۔وہیں عوام نے کہاایک طرف غریب عوام مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے دو سری طرف محکمہ بجلی کا قہر دن بدن عوام کو خون کے آنسوئوں رلا نے پر مجبور کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر و دیہات میں محکمہ بجلی کی طرف سے برابر کرایہ وصولا جا رہا ہے جبکہ دیہاتوں میں 24گھنٹے میں صرف 2سے 3گھنٹے بجلی دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ شہر وں میں بڑے بڑے کارخانے چل رہے ہیں اس کے باوجود دیہاتوں و شہروں میں محکمہ بجلی کی طرف سے کرایہ برا بر وصولا جا رہا ہے جبکہ دیہاتوں میں شہروں سے آدھاکرایہ کم ہو نا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں مزید عوام نے نمائندے کو بتا یا اگر اس طرح محکمہ بجلی کا رویہ رہا تو مستقبل میں ہم اپنے اپنے ایگریمنٹ معطل کر دیں گے ۔ انہوں نے ریاست کے لفٹینٹ گورنر و ضلع انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جو میٹر لگا نے کے پہلے ماہ میں کم بل آیا تھا اسی طرز پر آئندہ بھی بجلی بل آتے رہے یا محکمہ کے ملازمین کو چاہئے وہ گھر گھر جا کر میٹر ریڈینگ چک کر کے بل صارفین کو بھیجیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا