نئی تعلیمی پالیسی نئے ہندوستان کی تعمیر کی مضبوط بنیاد: نشانک
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے منگل کے روز نئی قومی تعلیم پالیسی کو ایک نئے ہندوستان کی تعمیرکے لئے ایک مضبوط بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ویشو گرو تھا اور رہے گا۔مسٹر نشانک نے مالی سال 2021-22 کے لیے وزارت تعلیم کے ماتحت مطالبات زر پر بحث کے جواب میں کہا کہ اکیسویں صدی کے گولڈن انڈیا کی تعمیر کے لئے ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے، جو مضبوط اور خود انحصار ہندوستان کی بنیاد بنے گی۔دریں اثنا ئ، لوک سبھا نے کچھ ممبروں کی تخفیف کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے گرانٹ کے مطالبات کو منظور کرلیا۔ واضح ر ہے کہ اس بحث کے دوران کانگریس سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر وزارت تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مناسب بجٹ الاٹمنٹ کے بغیر نئی قومی تعلیمی پالیسی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔