کوٹرنکہ میں سلام دین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

0
0

سندربنی نے جیت حاصل کی،جلد ہی کوٹرنکہ قصبہ میں اسٹیڈیم بنے گا:جاوید اقبال
لازوال ڈیسک
کوٹرنکہ//سب ڈسٹرکٹ کوٹرنکہ کے صدر مقام پر حاجی سلام دین میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کئی دنوں سے چل رہا تھا جس کا فائنل میچ بدھ کو سندربنی اور کوٹرنکہ کے درمیان کھیلا گیا۔وہیں سندربنی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 198رن بنائے جس کاپیچھاکرتے ہوئے کوٹرنکہ ٹیم 186رن پرسمٹ گئی اور سندربنی نے یہ میچ 12اسکور سے جیت لیا ۔وہیں اس تورنامنٹ کے مین آف دی سیریز سچن رہے ۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی بلاک چیئرمین جاوید اقبال چوہدری تھے اورموصوف ریٹائرڈ تحصیلدار مرحوم حاجی سلام دین کے بیٹے ہیں جنہوں نے حاجی سلام دین کی یاد میں یہ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔واضح رہے حاجی سلام دین اپنے دور میں غریبوں کی بے حد خدمات انجام دیتے رہے اور ہمیشہ پسماندہ علاقے کو ترجیح دیتے تھے۔وہیں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیلئے مبارک باد پیش کی اور کہا جلد ہی کوٹرنکہ میں اسٹیڈیم بنایا جائے گا ۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر الحاج چوہدری محمد شفیع،ایس ایچ او کنڈی حبیب پٹھان،پرنسپل ماڈل ہائیراسکنڈری اسکول کوٹرنکہ محمد یوسف، سرپنچ فاروق انقلابی، سرپنچ عبدالقیوم، آرگنائزسابقہ سرپنچ منیر مرزا،آصف وانی و دیگران نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا