کشتواڑ، ڈوڈہ اور ریاسی کے طلباء کیلئے صنعتی دورے کا آغاز

0
0

سائنس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں:پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین
دیپک شرما
ڈوڈہ؍؍قومی کونسل برائے شہری و دیہی ترقیاتی سوسائٹی جموں نے صنعتی یونٹ میں داخلی کام کے بارے میں ایک بصیرت فراہم کرنے اور مختلف صنعتی اکائیوں میں عملی معلومات حاصل کرنے کی نمائش کے مقصد سے چار روزہ پروگرام کا آغاز کیا۔ واضح رہے اس پروگرام کی تشکیل نیشنل کونسل برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی حکومت ہند کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ تاہم پروگرام کے پہلے دن طلباء کو امول و سنو کیپ دودھ تیار کرنے والے جموں و کشمیر کوآپریٹو سوسائٹی کے پلانٹ ستواری جموں اور جنتا فروٹ آئس کریم یونٹ لے جایا گیا۔اس سے قبل افتتاحی اجلاس میں پروفیسر (ڈاکٹر) عاشق حسین پروگرام کوآرڈینیٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام اورصنعتی دورہ حکومت ہند کا ایک پروگرام ہے۔ جس میں کیریئر کے آغاز ہی سے بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ بعد کے مراحل میں سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں اپنے کیریئر کا انتخاب کرسکیں۔ اس موقع پر انہوں نے موجود نوجوان طلاب پر زور دیا کہ وہ سائنس کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس چار دن تک جاری رہنے والے پروگرام کے دوران کشتواڑ ،ڈوڈہ، ریاسی اور جموں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مختلف صنعتی اکائیوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا