ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ٹھاکرائی میں لگایا عوامی دربار

0
0

مقامی عوام کے مسائل کئے سماعت،ازالے کی یقین دہانی کروائی
دیپک شرما ؍بابر فاروق

کشتواڑ // کشتواڑ کے ٹھاکرائی میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے عوامی دربار لگایا ۔ اس دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا بھی موجود رہے۔ وہیںبلاک ٹھاکرائی آٹھ پنچایتوں پر مشتمل ہے اور اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے 42 ڈومیسایل سرٹیفکیٹ، 22 انکم سرٹیفکیٹ، 16 آر بی اے، 10 کاسٹ سرٹیفکیٹ، 6کریکٹر سرٹیفکیٹاور 2 انتقالات موقع پر ہی دئے۔ اس موقع پر بلاک ٹھاکرائی میں عوامی مسائل کے متعلق لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو آگاہ کیا۔وہیں عوام نے بقایا مٹریل اجرت کو واگزار کرنے کی مانگ کی، اسکولوں میں ٹیچروں کی کمی، نایب تحصیلدار کی اسامی کو پر کرنا، کڑیا کیشوان سڑک پر تارکول بچھانااور دیگر کئی مسائل زیر بحث لائے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے یقین دہانی کراوائی کہ تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔وہیں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مزید کہا کہ بجلی سپلائی کیلئے کمپنی کو ہدایت جاری کی ہیں اور بہت جلد اس پر کام کیا جائے گا۔موصوف نے عوام کے دیگر مسائل سماعت کرتے ہوئے ازالے کی یقین دہانی کروائی اور کئی کابروقت ازالہ بھی کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا