عوام کو بنکنگ کی مختلف اسکیموں کی جانکاری دی گئی
ساجدطفیل
بھدرواہ؍؍بھدرواہ میں آر بی آئی کی جانب سے ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پنچائتی نمائند گان کے ساتھ طلبہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل منیجر آر بی آئی سندیپ متل نے عوام کو بنکنگ کی مختلف اسکیموں کی جانکاری دی اور مزید آگاہ کیا کہ عوام ایسے دھوکے بازوں کے چکر میں نہ آئیں جس میں عوام کو آن لائین راتوں رات کروڑ پتی بننے کے خواب دکھائے جاتے ہیں اور اخر پر ان کو اپنی رقم سے بھی ہاتھ دھونے پڑتے ہیں ۔موصوف نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اپ ان ہی بنکوں میں اپنی رقم جمع کریں جو آر بی آئی کی طرف سے تصدیق شدہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بنکوں میں اپنے خاطے کھول کر ان بنکوں سے چھوٹی بڑی رقم کے قرض لے کر اپنے لیے کاروبار کھول سکتے ہیں کیونکہ ہر بنک کے پاس اس کے صارفین کے لیے اسیکمیںموجود ہوتی ہیں جس سے صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں ،اس کے بعد پوگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ راکیش کمار نے آر بی آئی ٹیم کا بھدرواہ میں اس جانکاریکیمپ منعقدکرنے پر شکریہ ادا کیا۔