پنجاب شو سینا وفد کی گورنر سے ملاقات

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر7 ممبران پر مشتمل پنجاب شو سینا وفد نے اپنے قومی صدر سنجیو گھنولی کی صدارت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ اور ایڈیشنل سی ای او شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ بھوپندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وفد نے گورنر موصوف سے امر ناتھ یاتریوں کی سہولت کیلئے جموں کشمیر میں یاتریوں کی گاڑیوں کی ٹول فری انٹری ، بیس کیمپوں کو جانے والے راستوں پر مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی دستیابی ، قومی شاہراہ پر ریاستی پولیس کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ وفد نے یاتریوں کی حفاظت کیلئے تمام لازمی سیکورٹی انتظامات کرنے کی بھی استدعا کی ۔ گورنر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام معاملات کو ترجیحاتی بنیادوں پر پورا کی جائے گا ۔ گورنر موصوف نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی جانب سے یاتریوں کیلئے جاری کی گئی ایڈوائیزری سے متعلق وسیع پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا