اعجازکوہلی
مینڈھرکانگریس ورکران کا ایک اجلاس کانگریس صدر محترم راہل گاندھی کے جنم دن پرزیر صدارت محترمہ پروین سرور خان ممبر اے آئی سی سی منعقد ہوا ۔جس میںبڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور راہل گاندھی کی لمبی عمر کی دعائیں کیں،مٹھائیاں تقسیم ہوئی اور کھانے کا پروگرام بھی رکھا گیا۔اس موقع موجودہ غیر یقینی صورت حال پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔عوام کی بنیادی سہولیات کے فقدان کا مقررین نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔محترمہ پروین سرور خان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کانگریس پارٹی کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کرنے کے لئے ورکران کو ہدائت کی۔مقررین میں بلاک صدر مینڈھراللہ داد خان، بلاک صدربالاکوٹ حاجی ظہیر احمد خان اور بلاک صدرمنکوٹ لیاقت خان،ہمائیوں سرور خان، حاجی امتیاز احمد خان وغیرہ تھے اور نظامت کے فرائض راجا وسیم احمد خان نے انجام دئیے۔