پی ایف آئی فنڈنگ کے معاملے میں شریف کی ضمانت عرضی خارج

0
0

متھرا، //اترپردیش میں متھرا کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اول) انل کمار پانڈے نے پاپولرفرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)کی فنڈنگ کے معاملے میں ملزم رؤف شریف کی ضمانت عرضی کو آج خارج کردیا۔
ضلع سرکاری وکیل شیورام سنگھ نے بتایا کہ رؤف شریف پر ہاتھرس میں عصمت دری کی شکار لڑکی کی موت کے بعد ماحول خراب کرنے کے لئے ملزم عتیق الرحمن اور تین دیگر کو رقم تقسیم کرنے کا الزام ہے۔
اس معاملے میں ملک سے غداری اور آئی ٹی ایکٹ جیسے سنگین دفعات میں پانچ اکتوبر کو ضلع متھرا کے مانٹ تھانہ کی پولیس نے گرفتارکئے گئے پی ایف آئی کے عتیق الرحمن، مسعود، عالم اور صحافی صدیق کپن کو متھرا پولیس نے پہلے امن خراب کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا اس کے بعد ہی ان پر ملک سے غداری جیسے دفعات لگائے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا