عالمی یومِ خواتین کی مناسبت سے کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈ کی جانب سے اہم تقریب

0
0

نیرج آ نند نائب صدر سی اے آ ئی ٹی کو معروف سماجی کارکن روچی چوہان خان نے نوازہ
لازوال ڈیسک

جموں؍عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں کنفیڈریشن آ ف آ ل انڈیا ٹریڈ کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے ملک بھر میں بھارت ای مارکیٹ پورٹل کے آغاز میں مردوں کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں نوازہ۔ وہیں اس تقریب میں سابق صدر جمہوریہ پرتبہ پاٹل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔علاوہ ازیں تقریب میں صدر کنفیڈریشن آف آ ل انڈیا ٹریڈ بی سی بھارتی،قومی سیکرٹری جنرل پروین کھنڈیلوال، چیئرمین سی اے آ ئی ٹی مہیندر بھائی اور نائب چیئرمین نیرج آ نند نے شرکت کی۔وہیں ہرپریت سنگھ سی ای او ،اے آ ئی آر الائنز،ترپتی دیسائی،ایس سی شہناز، منجو لودھااور ارچنا جی پاٹل نے ای کامرس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔واضح رہے اس تقریب کے دوران کامیاب خواتین نے مردوں کو نمایاں کارکردگی پر نوازہ۔اسی سلسلے میں نیرج آ نند نائب صدر سی اے آ ئی ٹی و صدر جموں و کشمیر اور لداخ چیپٹر کو معروف سماجی کارکن اور انٹرپرینیر روچی چوہان خان نے انکی کامرس اور بھارت ای مارکیٹ میں نمایاں کارکردگی پر نوازہ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا