اننت ناگ میں ڈی جی پی کی زیرصدارت سیکورٹی حکام کی اہم میٹنگ منعقد

0
0

مجموعی امن وقانون کی صورتحال کااحاطہ ، نوجوانوں کوبنیادپرستی کی جانب راغب کرنے والوں کاقلع قمع لازمی:دلباغ سنگھ
لازوال ڈیسک

اننت ناگ؍؍جموں وکشمیرپولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز جنوبی ضلع اننت ناگ کادورہ کرکے یہاںایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مجموعی امن وقانون کی صورتحال کیساتھ ساتھ سالانہ امرناتھ یاتراکے پیش نظرکئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔اننت ناگ میں ڈی جی پی دلباغ سنگھ کی زیرصدارت میٹنگ میں آئی جی پی کشمیر وجئے کمار سمیت پولیس ،فورسزاورفوج کے سینئرافسر بھی موجودتھے ۔میٹنگ کے دوران پولیس چیف نے پولیس ،فورسزاورفوج کی اسبات کیلئے سراہناکی کہ جنگجومخالف آپریشن کوکامیابی کیساتھ آگے بڑھایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ سیکورٹی فورسزنے کئی جنگجوکمانڈروں کوہلاک کیا۔انہوں نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین مکمل تال میل کواہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملکرمکروہ عزائم اورسازشوں ومنصونوںکوناکام بنانے کی اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھناہونگی ۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مزیدکہاکہ نوجوانوں کوملی ٹنسی اوربنیادپرستی کی جانب راغب کرنے والے عناصرکیخلاف مہم جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ امن دشمن اورملک مخالف قوتوں کی سازشوں کوناکام بنایاجاسکے ۔ڈی جی پی نے سیکورٹی افسران پرزوردیاکہ وہ نیشنل ہائی وے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر متعدد محاذوں پر لڑ رہی ہے اور وقت کی ضرورت شاہراہ سیکیورٹی گرڈ کو مضبوط اور بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ہمیشہ خامیوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور امن کو خراب کرنے کے ان کے عزائم کو مضبوطی سے نمٹنا ہے۔اجلاس میں شریک افسران آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، کمانڈر سیکٹر ایک بریگیڈیر تھے وجئے مہادیوڈن ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر ڈی پی اپادھے ، ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری ، ایس پی کولگام شری گرندر پال سنگھ ، ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم ، اے ایس پی اننت ناگ ، اے ایس پی کولگام اور اننت ناگ ضلع کے دوسرے رافسران بھی موجودتھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا