گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں توسیع لیکچر کا اہتمام

0
0

پروفیسر رانی مغل صدر شعبہ نباتات گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کی این ایس ایس اکائی نے آج ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا جس کے تحت پروفیسر رانی مغل ہیڈ صدر شعبہ نباتات اور کنوینر ویمن ایمپاورمنٹ سیل ، گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ نے بطور رسورس پرسن شرکت کی ۔ انہوں نے این ایس ایس کے نعرے ’میں نہیں بلکہ آپ‘پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوان رضاکاروں کو آگاہ کیا کہ یہ مواقع بہت کم بلکہ شاذ و نادر ہی ملتے ہیں کہ انسانی خدمات انجام دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ نہ صرف طلبہ کو معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ ان کے کرداروں پر بھی اثر ڈالتے ہیںاورایک چھوٹی سی تنقید یا چھوٹی سی تعریف ایک بچے کی زندگی بنا سکتی ہے جس کو وہ کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔وہیںڈاکٹر جسبیر سنگھ پرنسپل کالج نے تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے این ایس ایس کی اہمیت اور نوجوان رضاکاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا