دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر میں اصلاحی مجلس منعقد

0
0

اصلاح نفس، اصلاح معاشرہ اور باہمی نفرت کے خاتمے پر مولانا صلاح الدین نے بیان فرمایا
سرفرازقادری
مینڈھر//دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر میں ماہانہ اصلاحی مجلس کا انعقاد ہوا ،وہیں مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سے ہوااور بعد ازاںنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ درودشریف پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی کا خصوصی خطاب ہواجہاںمولانا موصوف نے اصلاح نفس، اصلاح معاشرہ، باہمی نفرت کے خاتمے پر زور دیا اور اللہ جل جلالہ اور نبی کریم کی محبت میں ڈوب کر اتباع سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا فرمایا۔ مولانا موصوف نے فرمایا کہ اللہ پاک نے اس ساری کائنات کو کسی مقصد کے لئے پیدا فرمایا ہے اور انسان کو اس لئے پیدا فرمایا کہ یہ اللہ کی معرفت حاصل کرکے ،اللہ کی عبادت کرکے اللہ پاک کی رضا و خوشنودی حاصل کرے اور اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچائے، نیز مولانا موصوف نے ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالی جس میں مولانا نے بیوی کے حقوق کو خوش اسلوبی سے بیان فرمایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا