ڈی ڈی سی نائب چیئر پرسن راجوری کی قیادت میں منجاکوٹ میں اجلا س منعقد

0
0

کہالوگوں کے تمام جائز مسائل متعلقہ محکموں سے حل کروانے کی پوری کوشش کروں گا
سیارف خان
منجاکوٹ؍؍نائب چیئرپرسن و ڈی ڈی سی راجوری شبیر احمد خان کی قیادت میں ڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جسمیں علاقہ کے کئی مسائل اجاگر ہوئے۔اس موقع پر تمام محکمہ جات کے افسران کے علاوہ سرپنچوں، پنچوں مقامی معززین نے بھی شرکت کی جہاں بجلی، پانی، راشن اور سڑکوں کی مرمتی کے علاوہ دیگر کئی مسائل اجاگر کیے گے۔وہیں شبیر احمد خان نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ لوگوں کے تمام جائز مسائل متعلقہ محکموں سے حل کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ پنچائتی سطح پر تعمیر و ترقی میں پوری کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ منجاکوٹ سرحدی علاقہ ہے جہاں مزید بنکروں کے ساتھ اسپیشل بھرتی کی اشد ضرورت ہے تاکہ سرحدی علاقہ کے نوجوان اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔اس موقع موصوف نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی مین اپنا اہم رول ادا کریں چونکہ نوجوان نسل ہی واحد قوم کی پہچان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا