جموں و کشمیر کی تمام ضلع اکائیوں کی جانب سے ایل جی کو یاداشت پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی ،ایس سی اور او بی سی کی جانب سے یہاں امبیڈکر چوک جموں میں ایک پر امن دھرنے کا انعقاد کیا گیا جہاں سے ایک ریلی صوبائی کمشنر جموں کے دفتر ایک یاداشت پیش کرنے نکلیاور ریلی کے دورا ن مظاہرین نے نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر کنفیڈریشن کے صدر آر کے کلسوترہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مظاہرہ کرنے کا خاص مقصد اپنے دیرینہ مطالبات کو ابھارنا ہے جنہیں آج تک پورا نہ کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ ان مطالبات کو لیکر تما م ضلع اکائیوں کی جانب سے ایل کو یاداشت پیش کی گئی ہے اور ضلع ہیڈکوارٹروں پر احتجاج بھی کئے گے ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی کمشنر کشمیر کو مشتاق بڈگامی کی قیادت میں یاداشت پیش کی گئی ۔اس موقع پر محمد عبدل چوہدری، کلونت سنگھ ، نرندر سنگھ خالصہ، اشتیاق بھٹی، شاہد سلیم، ہراسیس کرانتی و دیگرا ن نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔