سکھ نند ن کی صدارت میں پی یو سی میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگرقانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس کمیٹی کی ایک میٹنگ سکھ نندن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ارکان قانون سازیہ مبارک گل، حکیم یاسین، عثمان عبدالمجید پڈر ،پریا سیٹھی ، محمد امین بٹ ، دیناناتھ بھگت اور آغاسید محمود الموسوی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی نے کمیٹی کے کام کاج کے مختلف پہلوﺅں اور مختلف کارپوریشنوں اور انڈر ٹیکنگس کے سی اے جی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما اور ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی نسیم جان نے کمیٹی کو التوا¿ میں پڑے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔کمیٹی کے ارکان نے کمیٹی کے کام کاج کو فعال بنانے اور جموں وکشمیر پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے کام کاج میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا